ستارے زمین پر 150 کروڑ کے کلب میں شامل

   

ممبئی، 8 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اور فلمساز عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ نے ہندوستانی مارکیٹ میں 150 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے ۔ عامر خان کی فلم ستارے زمین پر 20 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کو 2007 کی کلاسک فلم تارے زمین پر کا اسپریچول سیکوئل کہا جا رہا ہے ۔ عامر خان نے سال 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی کے بعد فلموں سے بریک لے لیا تھا۔ عامر نے ’ستارے زمین پر‘ کے ذریعے شاندار واپسی کی ہے ۔ ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے ۔ فلم ستارے زمین پر باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے ۔ ’ستارے زمین پر‘ نے ناظرین کے دلوں کو چھو لیا ہے ۔ عامر خان نے اس فلم سے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ ہیں۔ تجارتی ویب سائٹ سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم ’ستارے زمین پر‘ نے 18 دنوں میں 150 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے ۔