حیدرآباد :۔ سال رواں کا نہایت تخلیقی فیشن و ڈیزائنر شوکیس سترا ویڈنگ ایڈٹ حیدرآباد میں 12 تا 13 دسمبر 2020 ایچ آئی سی سی نووٹیل منعقد کیا جائے گا ۔ اس کے پوسٹر کی رسم رونمائی کے موقع پر مس فریدہ ، تھائی باکسنگ ورلڈ چمپئن ، مس ریا سنگھ ( سکنڈ رنراپ مس حیدرآباد 2018 ) ٹاپ ماڈلس اور فیشن کے ٹروپ کے ہمراہ شریک تھے ۔ سترا کے اس خصوصی شو کیس میں فیشن اور ڈیزائن شائقین کے لیے موجود ہے ۔ اس کی خصوصیات میں شادی بیاہ کے ملبوسات ، عروسی ملبوسات ، ڈیزائنر ملبوسات ، فیشن کے ملبوسات ، جویلری و دیگر اشیاء اور بہت کچھ دستیاب ہے ۔ کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے بعد سے سترا کی جانب سے تمام احتیاطی اقدامات اپنائے جارہے ہیں ۔ ہر آنے والے کا درجہ حرارت دیکھنا اور ان کو سنیٹائز کرنا اور نمائش کی اشیاء کے سنیٹائزیشن اور اسٹالس کے سنیٹائزیشن کا باقاعدہ اور معقول انتظام کیا گیا ہے ۔۔