سترہ نئے سیاروں کی دریافت

   

ٹورنٹو ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ماہرین فلکیات نے سترہ نئے سیاروں کی دریافت کی ہے جن میں زمین کے حجم کے مساوی ایک ایسا سیارہ بھی شامل ہے جس پر انسانوں کو بھی آباد کیا جاسکتا ہے۔ ناسا کے کیپلر اسپیس ٹیلی اسکوپ جسے 2009ء میں لانچ کیا گیا تھا، کے جمع کردہ ڈیٹا سے یہ دریافت سامنے آئی۔ محقق مشیل کونی موٹو نے بتایا کہ زمین کے حجم والا سیارہ ہم سے ایک ہزار نوری سال کے فاصلہ پر ہے جہاں تک مستقبل قریب میں پہنچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔