تاشقند: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ ستمبرمیں پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کی ملاقات کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کیا اور اجلاس کی سائیڈلائنز پر روسی وزیرخارجہ سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہندوستان ہماراپڑوسی ملک ہے،آپ بہت سی چیزوں کا انتخاب کرسکتے ہیں مگر پڑوسی کا نہیں، ہمیں اپنے پڑوسی کیساتھ رہنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔