ستمبر میں تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف کو ویکسین لگائیں : مرکز

   

نئی دہلی : وزارت تعلیم نے آج تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے کہاکہ ستمبر کے دوران تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو ویکسین کا پہلا ڈوز لگایا جائے۔ تمام ایجوکیشن سکریٹریز کے ساتھ میٹنگ میں سکریٹری اسکول ایجوکیشن انیتا کروال نے عہدیداروں سے کہاکہ ترجیحی طور پر ٹیچروں کو ویکسین لگانے کا منصوبہ پیش کریں۔ اسکولس کو ہفتے میں دو مرتبہ ٹیچروں کے ویکسینیشن کے تعلق سے ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔