کلکتہ: مغربی بنگال حکومت نے یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں کو فائنل ائیر کا امتحان ستمبر کے اواخر میں لینے کی ہدایت پر اعتراض کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت کو خط لکھا ہے ۔وزارت فروغ انسانی وسائل کو مشورہ دیا ہے کہ طلباء کے فیزیکل اور دماغی حالت کو دیکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے 6جولائی کو کہا تھا کہ گریجوٹ اور ماسٹر ڈگری کے فائنل امتحان ستمبر میں لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ امتحان آن لائن اور آف لائن دونوں صورت میں لے سکتے ہیں۔اگر کوئی طالب علم ستمبر میں امتحان میں شریک نہیں ہوتے ہیں تو پھر بعد میں امتحان لیا جاسکتا ہے ۔