ستمبر میں 39 لاکھ افراد کا ہوائی سفر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: ہوائی سفر کے تئیں مسافروں کے بڑھتے یقین کی بدولت ستمبر گھریلو روٹس پر مسافروں کی تعداد 39 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 39 لاکھ 43 ہزار مسافروں نے گھریلو روٹس پر ہوائی سفر کیا۔ قبل ازیں اگست میں یہ تعداد 28 لاکھ سے 32 ہزار تھی۔ اس طرح ماہ در ماہ اس میں 39 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ کووِڈ۔19 کے سبب مکمل پابندی کے بعد یہ کسی مہینے میں مسافروں کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ حالانکہ کووِڈ۔19 سے پہلے کے مقابلے اس میں کمی آئی ہے ۔ گذشتہ برس ستمبر کے مقابلے رواں برس ستمبر میں مسافروں کی تعداد 65.82 فیصد کم ہے ۔ ستمبر 2019 میں ایک کروڑ 15 لاکھ 33 ہزار مسافروں نے سفر کیا تھا۔