ستنا میں میئر کے عہدہ کیلئے بی جے پی امیدوار کی جیت

   

ستنا، : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار یوگیش تمراکر نے مدھیہ پردیش کے ستنا میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے کے لیے اپنے قریبی حریف کانگریس کے سدھارتھ کشواہا کو شکست دے کر یہ سیٹ جیت لی۔سرکاری اطلاع کے مطابق بی جے پی کے مسٹر تمراکر نے کانگریس کے مسٹر کشواہا کو 24916 ووٹوں سے شکست دی۔مسٹر تمراکر کو 63 ہزار 292 ووٹ ملے جبکہ کانگریس کے مسٹر کشواہا کو 38 ہزار 376 ووٹ ملے ۔