ستوک۔چرگ کوہانگ کانگ اوپن کے فائنل میں شکست

   

ہانگ کانگ، 14 ستمبر (آئی اے این ایس)۔ چرگ شیٹی اور ستوک سائراج رنکی ریڈی کی اس سال کے پہلے خطاب کی تلاش ہنوز ختم نہیں ہوئی ہے کیونکہ آٹھویں سیڈ ہندوستانی جوڑی کو چھٹے سیڈ چین کی جوڑی لیانگ وائی کینگ اور وانگ چانگ کے خلاف ہانگ کانگ اوپن مردوں کے ڈبلز کے فائنل میں شکست ہوئی۔ اتوار کو کھیلے گئے اس فائنل میں ہندوستانی جوڑی کو 21-19، 14-21، 17-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ 2025 کا پہلا فائنل تھا جس میں ستوک اور چرگ پہنچے۔ اس سے پہلے وہ لگاتار چھ سیمی فائنلز میں شکست سے دوچار ہوئے تھے، مگر ہفتہ کو سیمی فائنل میں انہوں نے چینی تائی پے کی جوڑی چن چنگ کوان اور لن بنگ کو 21-17، 21-15 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ فائنل میں لیانگ اور وانگ نے آغاز میں چند تیز پوائنٹس لیے لیکن ہندوستانی جوڑی نے جلد ہی واپسی کی۔ چرگ نے زوردار اسمیش مارکر ٹیم کو سہارادیا، جس کے بعد ستوک نے بیک کورٹ پر شاندار ٹچ کھیلتے ہوئے مزید برتری دلائی۔ چرگ کے لگاتار چند اور طاقتور اسمیشز کے ساتھ ہندوستانی جوڑی نے وقفے تک ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کر لی۔ واپسی کے بعد ستوک۔ چرگ نے اپنی برتری تین پوائنٹس (16-13) تک بڑھائی، مگر جلد ہی چینی جوڑی نے اسکورکو 17-16 کر کے برتری حاصل کر لی۔ کچھ قریبی ریلیوں کے بعد ستوک کے ایک زوردار اسمیش نے اسکورکو 19-19 پر برابر کردیا اورہندوستانی جوڑی نے پہلا گیم 21-19 سے اپنے نام کیا۔ دوسرے گیم میں ستوک اور چرگ نے 16-13 کی برتری حاصل کر لی تھی، لیکن چینی کھلاڑیوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 17-16 پر سبقت حاصل کی۔ چند قریبی ریلیوں کے بعد ستوک کے ایک اور زوردار اسمیش نے اسکور 19-19 پر برابرکردیا، لیکن آخر میں چینی جوڑی نے دباؤ میں رہتے ہوئے دوسرا گیم 21-14 سے اپنے نام کیا۔ فیصلہ کن گیم میں ستوک اور چرگ نے کمزور آغازکیا اور ابتدا میں ہی0-4 سے پیچھے ہو ئے۔ چینی جوڑی نے اپنی رفتار برقرار رکھی اور اسکورکو 13-5 تک پہنچا دیا۔ ہندوستانی جوڑی نے کچھ پوائنٹس واپس لیے لیکن چینی کھلاڑیوں نے مسلسل دباؤ برقرار رکھتے ہوئے اپنی برتری کو 18-10 تک بڑھا دیا۔ ستوک اور چرگ نے چار لگاتار پوائنٹس لے کر فرق کو صرف تین تک کم کردیا، مگر یہ کوشش کافی نہ تھی۔ آخرکار چینی جوڑی نے حوصلے کے ساتھ فیصلہ کن گیم 21-17 سے جیت کر خطاب اپنے نام کر لیا۔