ستوک جوڑی کو شکست

   

چانگ زو۔ اسٹار ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی ستوک سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کو یہاں چائنا اوپن سوپر 1000 بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی جوڑی جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، اسے 13 ویں سیڈ انڈونیشیا کی جوڑی محمد شہیب فکری اور مولانا باگاس سے ایک گھنٹہ آٹھ منٹ کے کھیل میں 17-21، 21-11، 17-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جوڑی کی ابتدائی راؤنڈ میں شکست نے ہندوستان کے چیلنج کو ختم کر دیا کیونکہ ملک کا کوئی بھی شٹلر سوپر 1000 ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں نہیں پہنچا۔ان نتائج نے ہندوستانی شائقین کو مایوس کیا ہے ۔
ورلڈ کپ کے سیزن میں
اشتہاری دوڑ شروع
ممبئی ۔ اب جبکہ ہندوستان میں روشنیوں کا تہوار اور ورلڈ کپ کا سیزن ہے تو اشتہاری دنیا میں سرگرمیاں بڑھ چکی ہیں ، اسی دوڑ میں سوریہ روشنی اپنی خدمات کے 50 ویں سال میں لائٹنگ، پنکھے، گھریلو آلات، اسٹیل پائپس اور پی وی سی پائپس کے لیے ہندوستان کے سب سے زیادہ قابل احترام اور قابل اعتماد برانڈز میں سے ایک ہے وہ اس موقع کو بہتر منانا شروع کرچکا ہے ۔ہندوستان میں لائٹنگ پراڈکٹس کے سب سے بڑے برانڈڈ مینوفیکچرر کے طور پر ، سوریہ روشنی نے صنعت کا معیار قائم کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ شاید ہندوستان کی واحد کمپنی ہے جس نے پچھلی صدی میں روایتی لائٹنگ مینوفیکچرنگ میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے ۔