ستوک ۔ چراغ جوڑی نے تھائی لینڈاوپن خطاب جیت لیا

   

نئی دہلی۔ ٹاپ سیڈ اور ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن جوڑی ستوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی نے اتوارکو خطابی مقابلے میں چین بو یانگ اور لیو یی کی چینی جوڑی کو شکست دے کر اپنا دوسرا تھائی لینڈ اوپن سوپر 500 مینز ڈبلزکا تاج جیت لیا۔ سیزن کا ان کا چوتھا فائنل تھا، دنیا کی نمبر 3 ہندوستانی جوڑی نے دنیاکی نمبر 29 چینی جوڑی کو 46 منٹ میں راست گیمز میں 21-15، 21-15 سے شکست دی، جو ٹورنمنٹ کا ان کا سب سے طویل میچ تھا۔ مارچ میں فرنچ اوپن سوپر750 ٹورنمنٹ جیتنے کے بعد دونوں نے سال کے اپنے دوسرے خطاب کے راستے میں کوئی گیم نہیں گنوائی۔ مجموعی طور پر یہ ان کا چوتھا سوپر500 خطاب تھا۔ دنیا نمبر3 ہندوستانی جوڑی جس نے 2019 میں اپنا پہلا تھائی لینڈ اوپن خطاب جیتا تھا، اس پورے ٹورنمنٹ میں شاذ و نادر ہی اپنے حریف کے خلاف دباؤ میں نظر آئے اور فائنل میں وہی غلبہ دکھایا اور انہوں نے ایک گھنٹے کے اندر چین کے چن بو یانگ اور لیو یی کو شکست دی۔علاوہ ازیں ان کے خطاب جیتنے والے میچ سے پہلے ان کا پورے ہفتے کا سب سے طویل میچ صرف 38 منٹ تک جاری رہا۔ ہندوستانی جوڑی نے فائنل میں 5-1 کی برتری حاصل کرکے فائنل کا آغاز کیا اس سے پہلے کہ چینی جوڑی نے خطابی مقابلے کا اپنا بہترین مرحلہ شروع کیا کیونکہ اس نے اگلے11 میں سے نو پوائنٹس اپنے نام کئے لیکن چراغ اور ستوک نے کچھ جارحانہ کھیل کے ساتھ کنٹرول حاصل کیا اور ابتدائی کھیل کو آسانی سے اپنے نام کیا۔ حتمی چمپئن ہمیشہ دوسرے گیم میں برتری رکھتے رہے اور پہلی گیم کی طرح انہوں نے اپنے معیارکا آغاز کرنے کے علاوہ آخر میں لگاتار پانچ پوائنٹس حاصل کر لیے۔ تھائی لینڈ اوپن ہمارے لیے ایک خاص ٹورنامنٹ رہا ہے کیونکہ ہم نے یہاں اپنا پہلا سوپر500 کا خطاب جیتا اور اس کے بعد کئی اور ٹورنمنٹ جیتے ہیں۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ یہ فتح ہمارے لیے ایک اور فاتحانہ دوڑ شروع کرے گی، ستوک نے خطاب جیتنے کے بعد کہا۔ فائنل میں اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ستوک نے کہا کہ انہوں نے اپنے چینی حریف کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے تھے کہ ہم اپنے مخالفین کے خلاف ایک پوائنٹ کے لیے بھی آرام نہیں کر سکتے کیونکہ وہ آخر تک لڑتے ہیں۔ اس جیت نے ہندوستانی جوڑی کو 9200 رینکنگ پوائنٹس اور33180 امریکی ڈالر (تقریباً 27,63,306.40 روپے) کا انعام حاصل کرنے میں بھی مدد کی۔