ستوک ۔ چیراگ جوڑی کو شکست

   

پیرس ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فرنچ اوپن کے فائنل میں ہندوستانی جوڑی ستوک سائی راج اور چیراگ شیٹی کو پوری کوششوں کے باوجود انڈونیشیائی جوڑی کیون سنجیا اور فرنالڈی گیڈیان کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی۔ فرنچ اوپن سوپر 750 کے خطابی مقابلہ میں ہندوستانی جوڑی کو 18-21,16-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ اس مقابلہ میں شرکت سے قبل ہندوستانی جوڑی کو اپنی حریف انڈونیشیائی جوڑی کے خلاف کھیلے گئے گذشتہ تمام 6 مقابلے میں شکست برداشت کرنی پڑی تھی اور فائنل میں ہوئی شکست کے بعد یہ ریکارڈ اب 0-7 ہوچکا ہے۔