حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : اس ضعیف خاتون کا نام ستیا اماں اور عمر 70 سال ہے ۔ حرکت کرنا مشکل ہے ۔ چل نہیں سکتیں ۔ بڑی مشکل سے بیٹھ سکتی ہے ۔ ضعیف معذور خاتون پر ہر کسی کو رحم آرہا ہے ۔ مگر سرکاری عہدیداروں کو کوئی رحم نہیں آیا ۔ انہیں منظور ہوا معذورین کا پنشن 8 ماہ سے روک دیا گیا ہے ۔ اس ضعیف خاتون کی فریاد کو عہدیداروں کی جانب سے نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ پنشن سے ہی ستیا اماں کا گذارا ہوتا تھا ۔ آندھرا پردیش کے ضلع وجیانگرم نیلی مرلہ منڈل چندرم پیٹ پنچایت سے تعلق رکھنے والی یہ ضعیف خاتون مشکل دور سے گذر رہی ہے ۔ اس ضعیف خاتون کے ارکان خاندان اور گاؤں کی دوسری خواتین نے ستیا اماں کو پلنگ کے ساتھ اٹھا کر کلکٹریٹ میں منعقد ہونے والے اسپندنا پروگرام میں پہنچایا ۔ ان کی مشکلات سے کلکٹر کو واقف کرایا ۔ نیلی مرلہ کے ایم پی ڈی او راجکمار نے کلکٹر کو بتایا کہ ستیا اماں 90 فیصد معذور ہے انہیں ماضی میں معذورین کا 3000 روپئے پنشن منظور ہوا تھا بعد میں اس پنشن کو میڈیکل پنشن میں تبدیل کرتے ہوئے 5000 روپئے کیا گیا ۔ میڈیکل آفیسرس کی جانب سے سب کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں شریک نہ ہونے کی وجہ سے ستیا اماں کا پنشن زیر التواء رکھا گیا ۔۔ ن