ستیش گجرال کو وزیراعظم کا خراج عقیدت

   

نئی دہلی۔27 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے مشہور آرٹسٹ ستیش گجرال کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ مودی نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعہ بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ ستیش گجرال ہمہ جہت صلاحیتوں کے مالک تھے ۔ ان کی تخلیق اورمنفی ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی جاتی تھی۔ ان کے انتقال سے دکھ ہوا ہے ۔ اوم شانتی۔گجرال کا جمعرات کو انتقال ہوگیا تھا۔ وہ 94 برس کے تھے ۔