نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً ایک سال سے عدالتی حراست قید دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کو اپنے علاج کیلئے جمعہ کے روز 11 جولائی تک عبوری ضمانت دے دی۔دو رکنی بنچ نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر سابق وزیر صحت کی درخواست پر انہیں طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی عبوری راحت دی اور انہیں اپنی پسند کے پرائیویٹ اسپتال میں علاج کرانے کی اجازت دی۔عدالت نے جین کو اپنی عبوری ضمانت کے دوران کسی بھی معاملے میں میڈیا سے بات کرنے اور عدالتی حکم کے بغیر دہلی سے باہر جانے سے روک دیا ہے ۔