ستیندر جین کے خلاف مقدمہ کیلئے صدر جمہوریہ سے منظوری طلب

   

نئی دہلی : مرکزی وزارت داخلہ نے صدر جمہوریہ سے درخواست کی ہے کہ وہ دہلی کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر ستیندر جین کے خلاف انڈین سیول سیکورٹی کوڈ 2023 کے تحت بدعنوانی کے معاملے میں مقدمہ چلانے کی اجازت دیں ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے صدرجمہوریہ کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے موصولہ دستاویزات کی بنیاد پر اس معاملے میں مسٹر جین کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت ملے ہیں۔ اس لیے ان پر مقدمہ چلانے کی منظوری کی درخواست کی گئی ہے ۔ ذرائع نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ جین کے خلاف کس معاملے میں مقدمہ چلانے کی منظوری طلب کی گئی ہے ۔