٭ مائیکرو سافٹ کے ہندوستانی نژاد سی ای او ستیہ نادیلا کو مالی سال 2019 ء کے لئے جملہ مشاہرہ 42.9 ملین ڈالر (تقریباً 306 کروڑ روپئے) ادا کئے گئے جو گزشتہ مالی سال کے مقابل لگ بھگ 66 فیصد زیادہ ہے۔ مائیکرو سافٹ نے کہا کہ اس اضافہ کا جزوی سبب ان کا پرفارمنس ہے۔ جب وہ سی ای او بنے تو انہیں ایک وقتی ، کارکردگی پر مبنی حصص سے استفادہ کا اختیار ادا کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی کمائی میں نمایاں اضافہ ہوا ۔