متولی زمرہ میں کامیابی ۔ کئی مشائخین ‘ متولیان ‘ مذہبی و سیاسی شخصیتوں نے مبارکباد دی
گلبرگہ 21 نومبر ( سیاست نیوز ):حضرت سید شاہ محمد علی الحسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ گلبرگہ21 نومبر کو معلنہ نتائج کے مطابق کرناٹک وقف بورڈ متولیان زمرہ کے انتخابات میں رکن ہوچکے ہیں ۔ کامیابی کے بعد حضرت سجادہ نشین نے ان کے حق میں ووٹ ڈالنے والے تمام افراد سے اظہار تشکر کیا اور تیقن دیا کہ وہ اوقافی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ جدو جہد کرینگے۔ محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ ، جناب انوارا لحق موتی سیٹھ برادر جناب قمر الاسلام مرحوم سابق وزیر کرناٹک، ممتاز سیاسی قائد جناب فراز الاسلام ، سیاسی و سماجی خدمت گزارجناب واحد علی فاتحہ خوانی، عدنان وزیر صدر شہباز انگلش میڈیم اسکول گلبرگہ ، علی وزیر ٹرسٹی شہباز انگلش میڈیم اسکول ،ماہر تعلیم جناب ولی احمد اجمل گو لہ کارپوریٹر ، مظہر عالم خان کوڈا چیرمین، سید احمد سابق مئیر ، اجمل گولہ رولنگ پارٹی لیڈر، نجم السلام احمر، زید الاسلام احمر ، مبشر منیار ڈاکٹر عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اردو خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی ، ڈاکٹر اطہر معز لیکچرر خواجہ بندہ نواز یونورسٹی ،سماجی خدمت گزاران جناب ساجد علی رنجولوی ، جناب شاہ نواز خان شاہین جناب حیدر علی باغبان ، صدر مجلس تعمیر ملت گلبرگہ جناب اسد علی انصاری ، سینئیر صحافی جناب حکیم شاکر، جناب محی الدین پاشاہ مدیر انقلاب دکن ،جرنلسٹ مرزا سرفراز بیگ، جرنلسٹ شکیل احمد سہروردی ، صحافی علاء الدین اکبر ، صحافی مجیب خان ، انجنئیراکرم نقاش صدر انجمن ترقی اردو ہند گلبرگہ، ڈاکٹر ماجد داغی معتمد انجمن ترقی اردو گلبرگہ ،ادیب و محب اردوجناب وہاب عندلیب ، امجد جاوید لیکچرر، صلاح الدین وظیفہ یاب ہیڈ ماسٹر، ڈاکٹر رفیق رہبر، حضرت بابو میاں متولی درگاہ شریف گنجوٹی اور کئی متولیان ، سجادگان واور دیگر مذہبی شخصیات نے حضرت سید شاہ محمد علی الحسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ ؒ وقف بورڈ متولیان کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔