سجن کمار کیخلاف دو قتل کے وضع الزامات

   

نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے 1984 ء فسادات کیس میں سابق کانگریس لیڈر سجن کمار کے خلاف الزامات کا اعلان کرتے ہوئے دہلی کے راج نگر علاقہ میں پیش آئے دو قتل پر وضع الزامات کئے ہیں۔ جسونت سنگھ اور ترون دیپ سنگھ کے قتل کے سلسلہ میں عدالت نے سجن کمار پر تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کے تحت الزامات وضع کئے ہیں۔ دونوں مقتولین کے لواحقین نے الزام عائد کیا تھا کہ سجن کمار نے یکم نومبر 1984 ء کو ہجوم کو بھڑکایا اور اُن کے مکان کو آگ لگائی گئی تھی۔ سجن کمار کو ایک عینی شاہد نے تصویر دیکھ کر پہچانا ہے۔