ملاپورم : کیرالا کے ضلع تھریسور کی متوطن او سجیتا نے ریاست میں پہلی خاتون اکسائز انسپکٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ہے۔ تھریسور میں گزشتہ 5 سال سے سیول اکسائز آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی سجیتا نے کولاڑی، تھریسور اور وڈکن چری رینج میں بھی اکسائز ڈپارٹمنٹ (محکمہ آبکاری) کے لئے کام کیا ہے۔ اُنھوں نے ملاپورم کے تیرور میں اکسائز سرکل آفس میں اپنے عہدہ کا جائزہ لیا۔