بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی نئی فلم ’’گلابو سیتابو‘‘ کی شوٹنگ لکھنؤ میں شروع کردی ہے۔ ڈائرکٹر سجیت سرکار کی اس فلم میں اشیمان کھرانہ بھی نظر آئیں گے۔ اس کی کہانی جو ہی چترویدی نے لکھی ہے۔ فلم 24 اپریل 2020 کو ریلیز ہوگی۔ حال ہی میں فلم ’’چہرہ‘‘ کی شوٹنگ ختم کرچکے۔ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر لکھا ایک ختم دوسرا شروع جگہ بدل گئی۔ لک بدل گیا۔ ساتھ میں کام کرنے والے بدل گئے ساتھی بدل گئے۔ شہر بدل گیا اور کہانی بھی بدل گئی لکھنؤ سے ’’گلابو سیتابو‘‘ ایوشمان کھرانہ اس فلم سے پہلے سجیت سرکار کے ساتھ وکی ڈونر میں ساتھ کام کرچکے ہیں اور امیتابھ بچن کے ساتھ سجیت سرکار نے پیکو جیسی کامیاب فلم میں کام کیا تھا۔ گلابو سیتابو کے ذریعہ امیتابھ اور اشیمان پہلی بار بڑے پردے پر ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔ امیتابھ بچن اس فلم میں لکھن پور کے ایک غصہ والے مکان مالک کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن کا لک بہت ہی مختلف ہے۔ ان کے اس لک کے میک اپ کے ساتھ تصویر بھی سامنے آئی ہے۔