سخت سکیورٹی کے درمیان الکٹرانک ووٹنگ مشینیں ( ای وی ایم ) گودام میں محفوظ

   


آصف آباد ۔ 3 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آصف آباد ضلعی مرکزکے ای۔ وی۔ ایم گودام میں سخت انتظامات کے درمیان ای۔وی۔ ایم (EVM) ووٹنگ مشینوں کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔ اس بات سے ضلع کلکٹر راہول راج نے واقف کروایا جبکہ انھوں نے ضلعی مرکز میں منگل کے دن ای۔ وی۔ ایم گودام کا ضلع ایڈیشنل کلکٹر راجیشام اور ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر راجیشور کے ساتھ دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ حیدرآباد ای۔ سی۔ ایل۔ سے موصول ہونے والے 1 ہزار 57 ووٹنگ یونٹس اور 825 کنٹرول یونٹس کو سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں اسکین کرکے محفوظ کیا گیا۔ ای.وی۔ ایم سے متعلقہ محکموں کے افسران مشینوں کی حفاظت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔اس پروگرام میں تحصیلدار رام موہن، ڈی ٹی جتیندر، پوچیا، رویندر، مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں، متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔