سخت سیکورٹی کے درمیان جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا دوبارہ شروع

   

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے جموں اور کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر موڑ سے اتوار کی صبح تقریباً 8 بجے ایک دن کے وقفے کے بعد اپنی بھارت جوڑو یاترا دوبارہ شروع کی۔ جموں شہر میں ہفتہ کو ہونے والے دو دھماکوں کے پیش نظر سخت سیکورٹی کے درمیان یہ یاترا شروع ہوئی ہے۔ان کے ساتھ جموں و کشمیر کانگریس کے صدر وقار رسول وانی، سابق صدر غلام احمد میر، ترجمان رویندر شرما اور دیگر رہنما بھی تھے۔ وہ ضلع سانبہ میں ڈوگر حویلی تک تقریباً 22 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے جہاں اے آئی سی سی انچارج، جموں و کشمیر امور اور پارٹی ایم پی رجنی پاٹل وانی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کریں گے۔