پریاگ راج:عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کو اتوار کی شادم کو پریاگ راج کے کساری مساری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ ان دونوں کی نماز جنازہ میں کئی قریبی لوگوں نے شرکت کی ۔ دونوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم پریاگ راج کے ایک اسپتال میں کیا گیا ، جہاں سے ان دونوں کی لاشیں کساری مساری قبرستان لے جائی گئیں ۔ عتیق احمد کی تدفین کیلئے ان کے دو نابالغ بیٹوں کو قبرستان لے جایا گیا تھا ۔ علاوہ ازیں اشرف کی دو بیٹیاں بھی وہاں موجود تھیں ۔ انتہائی سخت سیکورٹی کے دوران دونوں بھائیوں کی تدفین عمل میں آئی ۔قابل ذکر ہے کہ عتیق احمد (60) اور اس کے بھائی اشرف احمد کا ہفتہ کی رات حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا تھا ، جب پولیس انہیں طبی معائنے کے لئے پریاگ راج میڈیکل کالج لے کر گئی تھی…