بنگلورو: کرناٹک میں آئندہ اسمبلی الیکشن سے پہلے وزیر اعلی کے عہدے کے لئے کانگریس میں گھمسان شروع ہو گیا ہے ۔ سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا نے وزیر اعلی بننے کی پھر سے خواہش ظاہر کی ہے جبکہ اس عہدے کے دعویدار وں میں ریاستی کانگریس کے صدر شیوکمار اور کچھ دیگر لیڈر بھی شامل ہیں۔ سدارامیا نے ایک قومی نیوز چینل کو دئے انٹرویو میں کہا کہ میں بھی وزیر اعلی کے عہدے کی خواہش رکھتا ہوں۔ ڈی کے شرما شیوکمار بھی وزیر اعلی عہدے کے دعویدار ہیں۔ سدارامیانے کہاکہ جمہوریت میں وزیر اعلی بننے کی کی خواہش میں کچھ بھی غلط نہیں ہے ، لیکن آخر فیصلہ پارٹی کے اعلی کمان اور کرناٹک کانگریس لیجسلیشر پارٹی کی طرف سے دی گئی سفارشات پرکیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں،یہ چیزیں ہو رہی ہیں اور ہوتی ہیں۔ اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے ۔ڈی کیشیو کمار وزیر اعلی بننا چاہتے ہیں، اس میں کچھ غلط نہیں ہے ۔ اگر میں وزیر اعلی بننا چاہتا ہوں،وہ بھی غلط نہیں ہے ۔ٹکٹ کی تقسیم کے سلسلے میں مقابلے کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ دونوں لیڈر اگلی فہرست میں ایک دوسرے کے امیدواروں کو شامل کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔