وجئے پورہ (کرناٹک) : صدر کرناٹک بی جے پی نلن کمار نے آج عجیب و غریب الزام عائد کیاکہ سدارامیا نے 2013 ء میں ریاست کے چیف منسٹر بننے کیلئے صدر پارٹی سونیا گاندھی کو ’’ادائیگی‘‘ کی تھی۔ وہ اِس سے پہلے یہ الزام عائد کرچکے ہیں کہ اراضی کو مخصوص زمرہ سے ہٹانے سے متعلق کیس میں سدارامیا جیل جائیں گے۔ نلن کمار نے کہاکہ سدارامیا نے میڈم سونیا کو ’رشوت‘ دی اور ریاست میں وزارت اعلیٰ کو برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔