سدارامیا کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

   

نئی دہلی: کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے منگل کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ اطلاع دی۔ پوسٹ میں کہا گیا، کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم مودی کو ٹوپی، شال اور ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ مودی کے دفتر نے اس پوسٹ کے ساتھ دونوں لیڈروں کی اس ملاقات کی تصویر بھی جاری کی ہے ۔