سداسیوپیٹ : انتخابی ریالی سے ہریش راؤ کا خطاب

   

سدا سیوا پیٹ ۔30 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پارلیمانی انتخابات کے ضمن میں بی آر ایس پارٹی کی جانب سے ایک ریلی منعقد کی گئی۔ شہر کے تحصیلدار افس سے لے کر بس اسٹینڈ تک اس ریلی کو منعقد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابقہ وزیر ہریش راؤ نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت عوام کو 6 گیارنٹی بھروسہ دے کر دھوکہ دیا ہے۔ عوام نے کانگریس حکومت کی باتوں میں آکر سابقہ اسمبلی انتخابات میں ساتھ دیکر حکومت بنانے میں تعاون کیا لیکن آج عوام جان چکی ہے کہ کانگریس عوام کے ساتھ صرف اور صرف دھوکہ کر رہی ہے۔ اسی لیے آج عوام بی آر ایس کے حق میں ووٹ دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت ہر قوم ہر فرقے ہر ملت کی ترقی کے لیے کام کی تھی۔ لیکن آج اس حکومت میں مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔ اس موقع پر بی ار ایس پارلیمانی امیدوار وینکٹ رام ریڈی رکن اسمبلی چنتا پربھا کر وہ دیگر بی آر ایس قائدین نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ریاستی قائد عبدالمقیم ایڈوکیٹ ، اکبر حسین ، سید کلیم پٹیل، مبین محی الدین ، محمد نصیر الدین محمد سمیع الدین ، عبدالجلیل عبدالجبار کے علاوہ کثیر تعداد میں بی آر ایس کارکنان موجود تھے۔