سداسیوپیٹ عیدگاہ میں تمام سہولیات فراہمی کا تیقن

   

سداسیوپیٹ : صدر عیدگاہ کمیٹی جناب اکبر حسین اور مسلم قائدین و اراکین بلدیہ کی نمائندگی پر میونسپل کمشنر کرشنا ریڈی نائب صدر نشین بلدیہ چنتا گوپال اراکین بلدیہ وشوانا تھم ، محمد نصیر الدین ، محمد سمیع الدین ، مبین محی الدین ، روی کمار ، ویریشم ، سید کلیم پٹیل کے ہمراہ جدید عید گاہ کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر مسلم قائدین و اراکین عیدگاہ کمیٹی نے کمشنر بلدیہ سے عید گاہ میدان میں نماز عید کے لیے صاف صفائی پینے کا پانی مصلیان کے لیے شامیانے ، ساونڈ سسٹم اور وضو کرنے کے لئے پانی کا انتظام کرنے کی درخواست کی۔اس موقع پر کمشنر بلدیہ نے فوری طور پر تیقن دیا کہ مصلیان کی سہولیات کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے تمام کاموں کو انجام دیا جائے گا۔اس موقع پر کمشنر بلدیہ کرشنا ریڈی نے کنٹریکٹر کو احکامات جاری کیے کہ وہ جو بھی ضروری کام ہو اس کو اچھی طرح سے انجام دیں۔اس موقع پر عیدگاہ کمیٹی معتمد ظہیر پٹیل ،اراکین عیدگاہ کمیٹی محمد شجیع، عبدالوحید ، خواجہ پاشا ، محمد حاجی علی ، اشفاق حسین ،فرحات علیم ، صدر درگاہ کمیٹی محمد رفیع الدین کے علاوہ کی مسلم قائدین موجود تھے۔