سداسیوپیٹ میں بی آر ایس کی انتخابی مہم

   

سدا سیو پیٹ یکم/ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی ار ایس قائد و کو اپشن ممبر سید کلیم پٹیل نے سابقہ رکن اسمبلی و بی آرایس امیدوار چنتا پربھاکر کے حق میں گزشتہ تین دنوں سے وارڈ نمبر 15 کے مختلف محلاجات میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے. گھر گھر پہنچ کر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے قیمتی اوٹ کا استعمال بی ار ایس امیدوار چنتا پربھا کر کے حق میں کریں. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشھکر راؤ ایک سیکولر ذہن رکھنے والے وزیراعلی ہیں۔ وزیراعلی کے چندر شیک کر رہا ہوں ہر طبقے ہر قوم کی ترقی کی سوچ رکھنے والے قائد ہیں۔ کلیانہ لکشمی شادی مبارک رائتو بندھو رائتو بھیما غریب وہ بیواؤں میں وظائف کی تقسیم کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔
بھونگیر میں بی آر ایس امیدوار کی دخترکی انتخابی مہم
بھونگیر یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )بھونگیر میں آج بی آر ایس پارٹی امیدوار پی شیکھرریڈی کی دختر منویتا ریڈی نے بھونگیر شہر کے 33,34 وارڈ بلدی علاقوں میں بی آر ایس کی انتخابی مہم چلائی اور عوام سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس کے حق میں ووٹ دینے کی رائے دہندوں سے اپیل کی۔اس موقع پر منویتا ریڈی نے کہا کہ بھونگیر شہر کیتمام بلدی وارڈس میں عوام کی سہولیات کیلئے پی شیکھرریڈی نے متعدد ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے۔پی شیکھرریڈی نے بھونگیر میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے ذریعہ ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔جو کسی بھی حکومت میں انجام نہیں دئے گئے ہے۔انہوں نے کہا کہ بھونگیر شہر میں بلاکسی سیاسی تفریق کے تمام بلدی وارڈس میں عوام کی فلاح وبہبودی کے علاوہ ترقیاتی کاموں پر توجہہ دی گئی۔عوام سے ملاقات کے دوران عوام خود یہ کہہ رہی ہے کہ پی شیکھرریڈی نے جو ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے پچھلے کسی بھی رکن اسمبلی نے انجام نہیں دئے ہے۔منویتا ریڈی نے کہا کہ رکن اسمبلی بھونگیر پی شیکھرریڈی کی جیت یقینی ہے صرف اکثریت کیلئے بھونگیر میں مقابلہ ہورہا ہے۔