سداسیوپیٹ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

   

سداسواپیٹ 19 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فینانس منسٹر ہریش راؤ کی ہدایت پر اسپیشل ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے درگاہ حضرت محبوب پاشا کے میدان میں لائٹوں کو لگانے کے لئے 50 لاکھ روپے منظور کیے گئے تھے۔جس کے کاموں کا سابقہ رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کے فرزند اور بی ار ایس قائد جنتا سائی اور نائب صدر نشین چنتا گوپال کے ہاتھوں آغاز عمل میں آیا ۔اس موقع پر صدر عیدگاہ کمیٹی جناب اکبر حسین نے کہا کہ سابقہ رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کی نمائندگی پر ریاستی وزیر ہریش راؤ کی جانب سے منظور کیے جانے پر مقامی عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر اراکین بلدیہ پی ایم راجو ، محمد نصیر الدین ،سید کلیم پٹیل ، روی کمار ، عبدالواجد ، محمد سمیع الدین ، مبین محی الدین ، صدر درگاہ کمیٹی محمد رفیع الدین ، صدر اقلیتی سل عامل انصار ،محمد جلیل ، محمد خواجہ کے علاوہ کئی کارکنان موجود تھے۔