سداسیوپیٹ میں مفت آدھار کارڈ میلہ کامیاب

   

Ferty9 Clinic

جماعت اسلامی کی عوامی خدمات کی ستائش ، مختلف شخصیتوں کا خطاب

سداسواپیٹ:جماعت اسلامی ہند شاخ سداسیو پیٹ کے شعبہ خدمت خلق کی جانب سے گزشتہ دو دنوں سے منعقد کیا گیا مفت آدھار کارڈ میلہ کافی حد تک کامیاب رہا۔اس مفت آدھار کارڈ میلہ کا افتتاح نائب صدر نشین بلدیہ چنتا گوپال اور اراکین بلدیہ پی وشوناتھم ، عبدالواجد (جنو) محمد نصیر الدین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد عبد الحلیم ریاستی سکریٹری شعبہ خدمت خلق اور امجد حسین ناظم ضلع سنگاریڈی جماعت اسلامی ہند نے شرکت کی۔اس پروگرام میں پوسٹل آفیسر راہول اور وینکٹ ریڈی نے اپنی خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر مہمانوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی ہند ہندوستان بھر میں مختلف طریقہ کار سے انسانوں کی خدمت کیلئے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔زمینی سطح پر عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جماعت اسلامی ہند ناگرک ویکاس کیندر پروگرام لے کر آئی ہے ۔اس پروگرام کے ذریعے عوام کو آن لائن میں ہونے والی دشواریوں کو حل کیا جائے گا۔مستقبل میں اس پروگرام کو دیش بھر میں مستقل طور پر چلایا جائے گا۔اس موقع پر نائب صدر نشین بلدیہ چنتا گوپال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیشہ سے شہر سداسواپیٹ میں جماعت اسلامی ہند بلا مذہب و ملت فلاح و بہبود کے کاموں کو انجام دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں غریب اور مستحق خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم میں جماعت اسلامی ہند نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انہوں نے جماعت اسلامی ہند کے ذمہ داروں سے خواہش کی کہ اس طرح کے پروگرام کو مقامی سطح پر مستقل طور پر چلایا جائے۔اس موقع پر مقامی صدر شعبہ خدمت خلق محمد اشفاق حسین نے تمام شرکاء￿ شکریہ ادا کیا۔اور اس پروگرام کو مزید کچھ دنوں کو لیے آگے بڑھانے کا اعلان کیا۔اس موقع پر محمد رفیق الرحمن امیر مقام جماعت اسلامی ہند ، محمد خلیل ، محمد شکیب ، عبدالسبحان ، ریاض احمد ، صفورہ ماہیم ، کوثر فاطمہ ، خدیجہ نوشین ، عفیفہ ماہین نے اپنی خدمات انجام دیں۔
کریم نگر میں مزدوروں کیلئے ای شرم یوجنا اسکیم کا رجسٹریشن
کریم نگر:۔ ڈپٹی کمشنر آف لیبر رمیش بابو نے کہا کہ تمام اہل افراد کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مزدوروں کیلئے ای شرم یوجنا اسکیم میں شامل ہونا چاہیے۔ سی ایس سی سینٹر کے منتظم انیل کمار نے پیر کو انکی نگرانی میں حویلی کوتاپیلی میونسپل آفس میں ای شرم یوجنا اسکیم کے رجسٹریشن پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ای شرم اسکیم کے ذریعے مزدوروں کو 2 لاکھ روپے کا حادثہ بیمہ مفت فراہم کرے گی۔