سداسیوپیٹ 5 /اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سداسیوپیٹ وارڈ نمبر 21 محلہ فیاض نگر میں گورنمنٹ راشن شاپ کا افتتاح نمائندہ کونسلر محمد مبین محی الدین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر مبین محی الدین نے وارڈ نمبر 21 کے عوام سے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے فیاض نگر میں راشن کی دکان نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کو کافی دور جا کر اپنا راشن حاصل کرنے کی ضرورت پڑ رہی تھی۔اسی لیے انہوں نے سابقہ رکن اسمبلی چنتا پربھاکر سے اس بات کی نمائندگی کی گئی تھی۔انہوں نے فورا اس بات پر عمل کرتے ہوئے فیاض نگر میں راشن کی دکان کو منظور کروایا۔اس بات کے لئے انہوں نے وارڈ کی عوام کی جانب سے سابق رکن اسمبلی چنتا پربھاکرکاشکریہ ادا کیا۔اس موقع پر راشن شاپ مالک ملیشم ، خلیل پٹیل موجود تھے۔