سداسیوپیٹ ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آفس پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے محمد فراز احمد اسٹیٹ میڈیا انچارج نے خطاب کیا۔اور صحافیوں کو بتایا کہ اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن کے چالیس سال مکمل ہونے پر تنظیم ملک بھر میں ایک شعور و بیداری پروگرام کے ذریعے ہر دیہات شہر ہر یونٹ تک پہنچ کر لوگوں میں احساس بنانے کا کام کرے گی۔اسی زمین میں 11 ستمبر بروز اتوار مسجد عمرا رحمت نگر میں بعد نماز مغرب ایک ڈسٹرکٹ لیول کانفرنس منعقد کی جائے گی۔جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب ڈاکٹر طلحہ فیض الدین شرکت کریں گے۔اور مہمان اعزازی کے طور پر ریاض ، امجد حسین ، قیام الدین ، جناب وصی اللہ ،اشفاق حسن خطاب کریں گے۔ انہوں نے مقامی طلباء سے گزارش کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔اس موقع پر انہوں نے اس کانفرنس کا براؤچر کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر طحہ صوفیان ، محمد مظہر ، محمد فرحان ، جناب اشفاق حسین موجود تھے۔