مختلف اُمور پر مباحث، ترقیاتی کاموں میں لاپرواہی پر اراکین کی برہمی
سداسیوپیٹ : سداسواپیٹ بلدیہ کا ماہانہ اجلاس صدر نشین بلدیہ پلوڈی۔ جیہ آما کی صدارت میں میونسپل کونسل ہال میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ایجنڈے میں شامل 6,15 اور 19 پوائنٹس کو چھوڑ کر ما باقی 22 امور پر متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری عمل میں لائی گئی۔اس بات کو بلدیہ چیئرپرسن پلو،ڈی۔جیہ اماں اور کمشنر بلدیہ اسپندانا میڈم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا آج منعقدہ اجلاس میں بلدیہ سداسیوپیٹ کے کنٹرایکٹر کی طرف سے ترقیاتی کاموں میں لاپرواہی پر اراکین بلدیہ نے برہمی ظاہر کی۔اس اجلاس میں چند اراکین بلدیہ نے 14 فائنانس کے کاموں میں انہیں نداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپنا احتجاج جتایا۔ کانگرسی اراکین بلدیہ نے اپنے اپنے علاقوں میں کچرے کی نکاسی سے متعلق عہدیداروں کی طرف سے لاپرواہی برتنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ہوئے بارش کی وجہ سے نالیوں اور سڑکوں پر کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں۔اس کچرے کو صاف کرنے میں بلدی املا لاپرواہی برت رہا ہے۔کچرے کی وجہ سے عوام طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے۔لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر کے تمام سڑکوں سے جلد از جلد اچھی طرح سے کچرے کی نکاسی کی جائے۔اس اجلاس میں تعجب کی بات یہ تھی کہ ٹی آر ایس پارٹی کے اراکین بلدیہ نے بھی بلدی عہدے داروں پر ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں کوتاہی برتنے کا الزام عائد کیا ۔اجلاس میں خواتین اراکین بلدیہ نے بھی پینے کے پانی کی سربراہی میں لاپرواہی اور مشن بھگیرتا کے کاموں میں تاخیر پر برہمی ظاہر کی۔ اس اجلاس میں نائب صدر نشین بلدیہ چنتاگوپال ، اراکین بلدیہ محمد۔الیاس شریف ، قدوس قریشی ، نسرین بیگم ، ریشماں بیگم ، ممتاز بیگم ، شہزادی بیگم ، رضیہ بیگم کے علاوہ معاوین رکن بلدیہ سید۔کلیم پٹل ،نسرین بیگم موجود تھے۔