سداسیوپیٹ۔ 19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ سنگاریڈی کے بی ار ایس امیدوار چنتا پربھاکر نے شہر کے مختلف وارڈوں میں ایک ریالی کے ذریعے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی. چنتا پربھاکر میں مختلف مقامات پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر نفرت کی سیاست کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کانگرس کے امیدوار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے ووٹ حاصل کر کے جیتنے کے بعد پانچ سال تک عوام سے دور ہو جانا ان کی عادت ہے، لیکن عوام بی ار ایس حکومت کی تمام اسکیمات سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 30 تاریخ کے دن کار کے نشان کو ووٹ دے کر انہیں کامیاب کریں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم اے حکیم ، اکبر حسین ، نصیر الدین ، مبین محی الدین ، مقصود احمد سمیع الدین ، کامل انصار ، جبار ، سید کلیم پٹیل ، محمد جلیل کے علاوہ کئی بی ار ایس قائدین موجود تھے۔