معائنہ کے لئے مریضوں کی طویل قطاریں ، متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ
سداسیوپیٹ :سداسواپیٹ میں تیزی کے ساتھ کرونا متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اور روزانہ کسی نہ کسی کی سے موت واقع ہو رہی ہے۔اس طرح عوام میں کرونا کی بڑھتی ہوئی تعداد کو لے کر تشویش پائی جا رہی ہے۔ مقامی سرکاری دواخانہ پر روزانہ کم از کم تین سو سے چار سو کے درمیان کورونا ٹیسٹ کے لیے مریض آرہے ہیں جن میں کئی لوگ کورونا مثبت پائے جا رہے ہیں۔حکومت تلنگانہ کی جانب سے لگائے گئے نائیٹ کرفیو کے باوجود کیسس میں کسی بھی قسم کی کمی واقع نہیں ہو رہی ہے۔ شہر سداسیوپیٹ ریاست کرناٹک اور مہاراشٹر کے قریب ہونے سے کئی خاندانوں کے رشتہ داروں کی آمد اور تجارت کی غرض سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے کرونا متاثرین میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پولیس اور بلدیاتی عہدے داروں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا تاکہ شہر میں کورونا کو پھیل نے سے روکنے کے لئے تیار کیے جانے والے طریقہ کار پر فیصلہ کیا جا سکے۔عہدے داروں نے اس وائرس کو خوابوں میں کرنے کی ذمہ داری خود عوام پر رکھی ہے اور کہا کہ عوام ماسک کا استعمال کریں اور دوری اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے اقدامات کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کاٹیکہ اندازی کے عمل کو تکمیل کے اقدامات بھی کر رہا ہے۔