سداسواپیٹ : سداسواپیٹ بلدیہ کے وارڈ نمبر 21 میں گھر گھر تک پانی مہیا کرنے کی غرض سے مشن بھگیرتا کے کاموں کا افتتاح ٹی آر ایس نمائندہ کونسلر محمد مبین محی الدین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ بلدی وارڈ نمبر 21 میں فیاض نگر ، ناگشوار نگر اور سداپور روڈ کے تمام مکانات تک کے مشن بھگیرتا ذریعے پینے کے پانی کا کنکشن دیا جائے گا۔اور بہت جلد وارڈ کے تمام حصوں میں نالیوں اور سی سی روڈ کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔اور بہت جلد سابق رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کے تعاون سے اسپیشل ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے وارد کے تمام ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے ریاستی وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی ریاست کے ہر گھر تک پانی مہیا کرنے کے کام کو خصوصی دلچسپی کے ذریعے عمل میں لا رہے ہیں۔اور ہر قوم و ملت کی ترقی کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔اس موقع پر نمائندہ کونسلر محمد نصیر الدین ،خلیل پٹیل ، محمد رفیق پٹیل ، محمد یوسف صاحب ، محمد خواجہ کے علاوہ ٹی ار ایس کارکن موجود تھے۔
