سداشیونگر نائب صدر منڈل پریشد کی کانگریس میں شمولیت

   

یلاریڈی /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈیویژن کے منڈل سداشیونگر منڈل پریشد نائب صدر سرینواس ریڈی نے بی آر ایس پارٹی کو استعفی دیتے ہوئے تلنگانہ پی سی سی نائب صدر مدن موہن کی موجودگی اور رکن پارلیمان کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انہوں نے سرینواس ریڈی کو کانگریس پارٹی میں گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ اس موقع پر منڈل کانگریس پارٹی صدر لنگا گوڑ سابق رکن معاون محمد ارشاد ، گندھاری کانگریس قائد پرمیش دوسرے موجود تھے ۔
آتماکور تحصیلدار دفتر میں اجلاس
آتماکور /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آتماکور بلدیہ مستقر میں تحصیلدار دفتر میں تحصیلدار سندھو جا کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں آتماکور بلدیہ چیئرپرسن شریمتی گائتری روی کمار، بلدیہ کمشنر بی این کے رمیش اور تمام کونسلرس کو بھی مدعو کیا گیا ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار نمبر سے منسلک کرنے کی ہدایات دیے گئے اور کہا کہ آتماکور بلدیہ میں اب تک 72 فیصد کارڈ منسلک ہوئے ہیں لیکن سو فیصد ووٹر کارڈ آدھار سے منسلک کیا جائے اس موقع پر آتماکور بلدی چئیرپرسن گایتری روی کمار یادو بلدی کمشنر بی این کے رمیش، وائس چیئرمین وجے بھاسکر ریڈی کونسلرس چنیا، منڈلہ راما کرشنا اشون کمار، تبسم بیگم زوجہ شیخ محسن الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے۔