سداشیو نگر کی نیہا نفیس پائلٹ کیلئے منتخب تربیت کیلئے کینیڈا کو روانگی

   

یلاریڈی: 14 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل سداشیو نگر کے کلوارال موضع سے تعلق رکھنے والے سابق سوسائٹی چیرمین و سابق منڈل پریشد رکن فخرالدین کی دختر محترمہ نیہا نفیس پائلٹ کے لیے منتخب ہونے پر جہاز چلانے کی تربیت کے لیے کینیڈا کو روانہ ہورہی ہیں۔ اس چھوٹے علاقہ سے ترقی کرنے پر سابق زیڈ پی ٹی سی راجیشور رائو، اڈلور یلاریڈی سوسائٹی چیرمین سداشیو ریڈی، پدماجی واڑہ سوسائٹی چیرمین گنگادھر نے مل کر نیہا نفیس کو مبارکباد دیتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ سابق زیڈ پی ٹی سی راجیشور رائو نے کہا کہ مشرقی تلنگانہ میں پہلی خاتون پائلٹ کیہلانے کا ضلع کاماریڈی کو اور یلاریڈی حلقہ کے منڈل سداشیو نگر کو اعزاز حاصل ہوا ہے۔ عام لڑکی کا اس طرح بلند مقام تک کے لیے رسائی کرنا اور فضائی محکمہ کا حصہ بننے کے لیے تربیت کے لیے کینیڈا کو روانہ ہونا قابل فخر ہے۔ ایک مسلم لڑکی کا یوں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جانا تمام طبقہ کے لیے مثال سے کم نہیں۔ اس موقع پر موہن رائو، بھاسکر ریڈی، دتاتری، راجو، شیلندر، مسلم قائدین میں محمد ذاکر حسین، معز اللہ اور دوسرے موجود تھے۔