سدا سیو پیٹ 25 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدا سیوپیٹ بلدیہ کا اختتامی جنرل باڈی اجلاس صدر نشین بلدیہ اپرنا پاٹی کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں تمام اراکین بلدیہ اور بلدی عہدیداران نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں 9 نکات پر مشتمل ایجنڈا پیش کیا گیا جس کو تمام اراکین بلدیہ نے متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ اجلاس کے اختتام میں تمام اراکین بلدیہ اور صحافیوں کو صدر نشین بلدیہ اپرنا پاٹی اور نائب صدر نشین چنتا گوپال کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر صدر نشین بلدیہ نے تمام اراکین بلدیہ کا گزشتہ پانچ سالوں سے ان کی جانب سے کی گئی کارگردگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بعد اجلاس صدر نشین بلدیہ نے آخری سفر (گاڑی) کو صدر عیدگاہ کمیٹی جناب اکبر حسین , صدر ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ سوسائٹی سید عبدالرافع التمش , بی آر ایس قائدین محمد نصیر الدین مبین محی الدین ایم آئی ایم قائد عبدالواجد (جنوں) , وسیم اکرم اور معاون رکن بلدیہ سید کلیم پٹیل ، صدر بی آر ایس اقلیتی سیل کامل انصار ، ایوب قریشی کے علاوہ دیگر قائدین کے حوالے کیا۔