سداسواپیٹ میں آج بلدی اجلاس منعقد ہواجس میں جملہ 32 نکات پیش کئے گئے۔جس میں سے دو نکات کو چھوڑ کر باقی تمام نکات کو متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔اس اجلاس میں JCB کو لے کر اراکین بلدیہ اور کمشنر بلدیہ کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ رکن بلدیہ محمد شریف نے کمشنر سے مطالبہ کیا کچرے کی نکاسی نام پر عوام کے پیسہ کو بے تحاشہ خرچہ جا رہا ہے۔بلدیہ کی JCB ہونے کے باوجود باہر سے جے سی بی کرائے پر لے کر چلانا پیسہ کی فضول خرچی ہے۔ کمشنر بلدیہ نے بھی آئے دن بلدی عہدیداروں پر ہورہے حملوں کو لے کر اراکین بلدیہ پر ناراضگی جتائی اور اراکین بلدیہ سے انتباہ کیا کے آئندہ دنوں میں اس طرح کے واقعات پیش نہ ہونے دیں۔ اس بات کو لے کر نائب صدر نشین بلدیہ اور کمشنر کے درمیان تکرار دیکھی گئی۔اجلاس کے بعد صدر نشین بلدیہ پی۔ جیما اور کمشنر بلدیہ اسپندانا میں مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے بتایا کہ آج منعقدہ بلدیہ اجلاس میں شہر کی ترقی کو لے کر مختلف امور پر اراکین بلدیہ سے اظہار خیال کیا گیا اور متفقہ طور پر ایجنڈے میں موجود تیس نکات کو منظوری دے دی گئی اور بہت جلد شہر کی عوام کو مشن بھگیرتا کے ذریعے گھر گھر پانی مہیا کیا جائے گا اور بہت جلد ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں شہر کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں نائب صدر نشین بلدیہ چنتا گوپال اراکین بلدیہ محمد قدوس قریشی، الیاس شریف ،نسرین بیگم ، ریشماں انجم ، شہزادی بیگم ، ممتاز بیگم ، رضیہ بیگم کے علاوہ معاون رکن بلدیہ سید کلیم پٹیل اور نسرین بیگم موجود تھے۔
