سداسیو پیٹ۔ 2؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عامر علی خان صاحب نیوز ایڈیٹر روزنامہ ’سیاست ‘حیدرآباد و ایم ایل سی کی محمد حاجی علی نامہ نگار روزنامہ سیاست سداسیو پیٹ کی قیامگاہ پر آمد پر انھیں گلپوشی و شالپوشی کے ذریعہ زبردست تہنیت پیش کی گئی۔ جناب عامر علی خاں ایم ایل سی منتخب ہونے کے بعد سداسیو پیٹ پہلی مرتبہ تشریف لانے پر اہلیان سداسیوپیٹ کی جانب سے والہانہ و پرجوش خیرمقدم کیا گیا اور بکثرت گلپوشی کی گئی۔ محمد حاجی علی نامہ نگار سیاست سداسیو پیٹ کے مکان پر منعقدہ تقریب میں محمد اشفاق پٹیل امیر مقامی جماعت اسلامی، محمد منہاج صدر پریس کلب ظہیرآباد، معروف شاعر فیاض علی سکندر، محمد انیس جرنلسٹ، محمد ذاکر، محمد سمیع عبدالجبار . عبداللطیف خواجہ پاشاہ اور دیگر موجود تھے۔ اس کے بعد جناب عامر علی خاں ایم ایل سی شولاپور کے لئے براہ ظہیرآباد روانہ ہوگئے۔