سدا سیو پیٹ میں جگاریڈی کی جانب سے دعوت افطار

   

سداسیوپیٹ 19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگاریڈی رکن اسمبلی سنگاریڈی کی جانب سے حسینی میدان میں حسب روایت ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلمان سداسیوپیٹ کے لئے دعوت افطار کا پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی جگاریڈی نے شرکت کی۔اور کہا کہ کانگریس پارٹی مسلمانوں سے حقیقی دوستی رکھنے والی پارٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ سنگاریڈی میں ہندو مسلم بھائی چارگی کی ایک مثال قائم ہے۔اس طرح کی دعوت افطار منعقد کرنے سے اور مسلمانوں کی خوشیوں میں شرکت کرنے سے انھیں خوشی محسوس ہوتی ہے۔اس موقع پر مفتی عبدالغفار نے دعا کی۔اور رفیع الرحمن امیر جماعت اسلامی میں خطاب کرتے ہوئے رمضان اور روزے کی افادیت بیان کی۔اس موقع پر کانگریس قائدین جناب عبدالرؤف سیٹھ ، محمد صابر ، محمد شجاع الدین (چھوٹو) ، محمد خلیل ، محمد حاجی ، محمد شجی ، عبدالقدیر کے علاوہ کی کارکنان موجود تھے۔