سداسیواپیٹ 22 /فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب محمد اشفاق حسین صدر خدمت بینک کی اطلاع کے بموجب دفترخدمت بینک نزدیک بس اسٹاینڈ پر عازمین حج کے لیے مفت خدمات اور رہنمائی کرتے ہوئے آن لائن درخواست و دیگر سہولیات فراہم کئے جا رہے ہیں۔لہذا شہر اور منڈ ل سداسیوپیٹ ، منڈل من پلی ، منڈل کنڈا پور کے علاوہ علاقہ مومن پیٹ سے تعلق رکھنے والے تمام خواہشمند حضرات جو 2023 میں فریضہ حج ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ان سے ان سے گزارش کی ہے کہ وہ دن بارہ بجے سے شام آٹھ بجے تک مفت میں آن لائن درخواست داخل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار رہیں گے۔جن میں موبائل نمبر ، بلڈ گروپ ، پاسپورٹ جس کی مدت 3 فبروری 2024 تک ہو ، پاسپورٹ سائز فوٹو جس کا بیگراونڈ سفید ہو ، ادھار کارڈ ، بینک کارڈ ، بینک اکاؤنٹ اورکووڈ انجکشن سرٹیفیکیٹ کو اپنے ساتھ لائے۔نیز ایک فارم میں چار افراد درخواست دے سکتے ہیں۔اسی طرح 45 سال سے زائد عمر والی خواتین تنہا درخواست دے سکتی ہیں۔اور ستر سالہ معمر افراد اور ان کے ہمراہ ایک مددگار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے عازمینِ حج سے گزارش کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی کارروائی کے سلسلے میں خدمت بینک سے رجوہوتے ہوئے خدمات حاصل کریں۔
قبرستان سے برقی موٹر کا سرقہ
گمبھی راو پیٹ، سرسلہ۔ 22۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)راجننہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ مستقر پرواقع مسلم قبرستان و احاطہ عیدہ گاہ سے نا معلوم سارقین نے منگل کی رات قبرستان میں نصب کردہ پانی کے بور سے برقی موٹر کا سرقہ کرلیا، شبہ کیا جاتا ہے کہ چوروں نے رات دیر گیے مین گیٹ سے اندر داخل ہوکر پہلے بور سے پائپ اوروائر کو نکالا اور آخر میں برقی موٹر کو لیکر فرار ہو گیے، صدرانتظامی کمیٹی جامع مسجد محمد محبوب علی کی شکایت پر پولیس نے قبرستان پہنچکر تحقیقات کا آغاز کردیا، قبرستان سے برقی موٹر کی چوری پر مقامی مسلمانوں میں تشویش لہر دیکھی جا رہی ہے ۔