101 کروڑ روپئے خرچ کرنے کی تجویز، جائزہ اجلاس ، اتم کمار ، جگار ریڈی کا خطاب
سنگاریڈی 18 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ریاستی وزیر برائے آبپاشی و سیول سپلائیز اْتم کمار ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ سداسیو پیٹ کی تاریخی گنگا کتوا نہر کی 15 کلومیٹر طویل جدید کاری کے لیے تین دن کے اندر جامع تجاویز تیار کی جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کو سکریٹریٹ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کے دوران دیں، جس میں ورکنگ پریسیڈنٹ ٹی پی سی سی جگاریڈی بھی موجود تھے۔وزیر نے بتایا کہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 101 کروڑ روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے، جس کے تحت نہ صرف گنگا کتوا نہر کی جدید کاری کی جائے گی بلکہ سنگاریڈی اسمبلی حلقہ کے چار منڈلوں میں واقع تالابوں کی مرمت اور چیک ڈیموں کی تعمیر بھی عمل میں لائی جائے گی۔مجوزہ کاموں کی تفصیلات گنگا کتوا نہر (15 کلومیٹر) کی جدید کاری 37 کروڑ روپے سداسیو پیٹ منڈل میں 30 تالابوں کی مرمت 10.72 کروڑ روپے سنگاریڈی منڈل میں 18 تالابوں کی مرمت 9.15 کروڑ روپیکندی منڈل میں 15 تالابوں کی مرمت 8.07 کروڑ روپے۔کونڈاپور منڈل میں 4 تالابوں کی مرمت: 4.16 کروڑ روپئے سداشیو پیٹ منڈل کے نندی واگو اور گنگا کتوا واگو پر چیک ڈیموں کی تعمیر: 32 کروڑ روپیاس موقع پر ورکنگ پریسیڈنٹ ٹی پی سی سی جگّا ریڈی نے وزیر کو بتایا کہ اگر گنگا کتوا نہر کی جدید کاری مکمل ہو جائے تو سنگاریڈی اسمبلی حلقہ کے 33 تالابوں کو پانی کی فراہمی ممکن ہوگی اور تقریباً 1500 ایکڑ زرعی اراضی کو آبپاشی کی سہولت میسر آئے گی۔ قابلِ ذکر ہے کہ نظام دور میں تعمیر کی گئی گنگا کٹوا نہر کی جدید کاری کا یہ منصوبہ جگّا ریڈی اور TGIIC چیئرپرسن نرملا کی خصوصی کاوشوں اور وزیر اتم کمار ریڈی کے تعاون سے عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔اس جائزہ اجلاس میں آبپاشی محکمہ کے پرنسپل سکریٹری راہل بوجّا، سکریٹری پرشانت جیون پاٹل، ای این سی امجد حسین، ایس ای سرینواس، اور ڈی ای بالگنیش سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔
