سنگا ریڈی 4 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محمد معز الدین جنرل سیکرٹری سدبھا ونا فورم سنگا ریڈی کی جانب سے منشیات کے خلاف آئی بی گیسٹ ہاؤس سے نیو بس اسٹینڈ تک ایک ریالی نکالی گئی جو SayDrugs to No کے عنوان پر تھی اس ریلی میں سابق ایم ایل سی ستیہ نارائنا نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام ضروری ہے کیونکہ نوجوانوں کو نشہ اور منشیات سے بچانے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ضروری ہے۔ اس موقع پر ریٹائرڈ پرنسپل اننتیا ،ایم جی انور ،جماعت کے امیر مقامی سنگا ریڈی حشمت خان معاون امیر مقامی قمرالدین نعیم شجاع اور ایم جی قادر ایم جی اکرم اور دیگر نے شرکت کی۔