سدرشن ریڈی کا بودھن پہنچنے پر شاندار استقبال

   

بودھن ۔19 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی نے حلف لینے کے بعد گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب بودھن کا پہلی مرتبہ دورہ کیا جن کا کانگریس پارٹی کے قائدین و سرگرم کارکنوں نے پھولوں کے ہار پہناکر خیرمقدم کیا ۔ ان کے ہمراہ کھلی کار میں موجود طاہر بن حمدان ریاستی نائب صدر کانگریس پارٹی اور صدر ٹاؤن شیخ محی الدین پاشاہ یوتھ کانگریس صدر ، نوین نمائندہ صدرنشین بلدیہ بودھن ، شرت ریڈی ، گنگا شنکر کو ہار پہنایا گیا ۔ ضلع نظام آباد سے حلقہ اسمبلی بودھن کی سرحد میں سدرشن ریڈی کا جلوس دن کے گیارہ بجے داخل ہوا اور بودھن شہر کے روی گارڈن میں جہاں نومنتخب رکن اسمبلی کی استقبالیہ تقریب و گلپوشی کا اہتمام کیا گیا تھا وہاں شام 5 بجے پہنچا ۔ جگہ جگہ سدرشن ریڈی کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔