بودھن : سابق ریاستی وزیر پی سدرشن ریڈی نے بودھن کا دورہ کیا اور کانگریس پارٹی کے کسان سیل سے تعلق رکھنے والے قائدین سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے مودی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پاس کی گئی کسان دشمن پالیسی کے نقصانات سے واقف کروایا۔ مسٹر ریڈی نے ریاستی حکومت کے فیصلے پر نظام شوگر فیاکٹری شکر نگر بودھن کو مکمل بند کرنے کی مذمت کی اور انھوں نے بتایا کہ ایک ایکر اراضی پر اُگائے گئے گنے کی قیمت 2 لاکھ ادا کرنے شوگر فیاکٹری تیار ہے، نہ جانے کیوں گنے کی کاشت کرنے والے کسانوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر انچارج نظام آباد طاہر بن ہمدان بودھن صدر ٹاؤن کانگریس، شیخ محی الدین پاشاہ صدر کین گروور اسوسی ایشن ہنمنت راؤ و دیگر موجود تھے۔