سدرفیسٹیول کیلئے شہرحیدرآبادمیں تیاریاں تیزی کے ساتھ جاری

   

حیدرآباد4 نومبر(یواین آئی) سدر فیسٹیول کے لئے شہرحیدرآبادمیں تیاریاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ہر سال دیوالی کے موقع پر یہ اتسو منایاجاتا ہے جس میں بڑے پیمانہ پر بھینسوں کی نمائش کی جاتی ہے ۔یادوطبقہ کی جانب سے دیوالی کے دوسرے دن بڑے پیمانہ پر یہ اتسو منایاجاتا ہے ۔اس سال ہریانہ سے ایک بڑے بھینسے کو اس فیسٹیول کے لئے حیدرآباد لایاگیا ہے ۔شہر کے نارائن گوڑہ اور خیریت آباد میں یہ فیسٹیول منایاجائے گا۔اس سال شاہ رخ نامی بھینسے کو اس فیسٹیول کے لئے لایاگیا ہے ۔اس کو چیمپین شپ کے لئے تیار رکھاگیا ہے ۔قبل ازیں سدر فیسٹیول میں ہریانہ سے خریدے گئے بھینسے رانا کو لایاگیا تھا۔اس فیسٹیول میں آل انڈیا چیمپین سلطان کو بھی اس میں لایاگیاتھا۔اس بھینسے کو دس کیلومیٹر تک چہل قدمی کروائی جاتی ہے ۔ایک گھنٹہ تیراکی کروائی جاتی ہے ۔اس کو غذامیں چُنی کے ساتھ ساتھ خشک میوے جات بادام، کاجو،پستہ، مختلف قسم کے پھل بشمول سیب بھی کھلایاجاتا ہے ۔ساتھ ہی ہفتہ میں دومرتبہ اسکاچ وہسکی بھی دی جاتی ہے ۔پانچ کیلو سیب اس کو کھلایاجاتا ہے ۔